قومی اداروں پر حملے قابل قبول نہیں: بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت نے بار بار قومی اداروں کو نشانہ بنانے کی عادت بنالی ہے، جس سے سیاسی ماحول خراب ہوتا ہے اور ملک میں ٹکراؤ بڑھتا ہے۔
بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا کہ تمام ادارے اپنے دائرے میں رہ کر کام کریں اور سیاسی جماعتیں اپنی سیاست کو سیاسی حدود کے اندر رکھیں تاکہ مسائل میں اضافہ نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی جماعتیں قانون اور سیاسی دائرے میں رہیں تو نہ انہیں خود مشکل ہوگی اور نہ ہی وہ دوسروں کے لیے مسائل پیدا کریں گی۔
مزید پڑھیں: بھارت کے رویے نے سارک عمل کو مفلوج کر دیا، صدر آصف زرداری کا بیان
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ فوج یا دیگر اداروں پر غیر سیاسی انداز میں تنقید کرنا غلط ہے اور ایسے عمل کا جواب دینا ضروری ہے تاکہ ملک میں انتشار نہ پھیلے۔
گورنر ہاؤس لاہور میں بلاول بھٹو سے پنجاب کے 70 سے زائد ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی، جس میں سیاسی امور پر بات ہوئی، اور اس موقع پر بلاول نے کہا کہ قومی اداروں کو نشانہ بنانا صرف مسائل کو بڑھاتا ہے اور کوئی فائدہ نہیں دیتا۔











